گجرات سے بڑے قافلے کے ہمراہ ہزاروں افراد کی علامہ خادم حسین رضوی کے عرس میں شرکت پر مشکور ہیں، حافظ شفیق آرزو

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری، ناظم اعلیٰ سید غلام معین الدین شاہ نے بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کے عرس پاک میں ضلع گجرات سے ریکارڈ حاضری پر تحریک لبیک ضلع گجرات کے ذمہ داران، عہدیداران وکارکنان کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے اپنی تمام ترمصروفیات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے باباجی کے عرس میں شرکت کویقینی بنانے کیلئے ضلع کی تمام یوسیز سے ہزاروں عقیدت مندوں،عاشقان رسول کوتیارکرتے ہوئے عرس تقریبات میں شرکت کی جن کی بے لوث خدمات کوکسی صورت بھی نظراندازنہیں کیاجائے گا،حافظ مرزا شفیق آرزو نے کہاکہ ضلع گجرات سے 100سے زائد گاڑیوں کے قافلے جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کرکے ہمارا مان بڑھایا انشاء اللہ مستقبل تحریک لبیک پاکستان کاہے،انہوں نے کہاکہ کمزور سے کمزور تر مسلمان بھی نبی کریمﷺ کی حرمت کے لئے جان و مال کا نذرانہ پیش کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے، علامہ خادم حسین رضوی نے عشق رسولؐ کی شمع روشن کی جو روز قیامت تک روشن رہے گی،حافظ شفیق آرزو کاکہناتھاکہ شہدا ناموس رسالتؐ نے سعادت سمجھ کر قربانیاں دیں، شہدا ہمارے تاج ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانشاء اللہ قائد تحریک لبیک حافظ علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی آبیاری کرتے ہوئے انکے جانشین حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ اورتاجدارختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے ہماری جانیں،عزتیں سبھی دین اسلام کی سربلندی کیلئے قربان ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات