Published: 24-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) حقیقی آزادی مارچ 26 نومبر کو راولپنڈی میں شامل ہونے کے لئے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم سرور جوڑا کی زیرصدارت آج پی پی 31 کی یونین کونسلوں کے نمائندگان کا اجلاس ہو گا۔ جس میں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ اجلاس 3 بجے آج 23 نومبر کو ہو گا۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا ایم پی اے نے کہا ہے کہ حقیقی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی، ضلعی سیکرٹریٹ میں 26 نومبر کو قافلہ ضلعی سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گا اور گجرات سے گزرنے والے حماد اظہر کی قیادت میں پنجاب کے قافلے کا بھی بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو حقیقی آزادی لانگ مارچ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ کارکنان بھرپور شرکت کریں۔ موجودہ امپورٹڈ حکومت سے نجات کا دن ہو گا۔