Published: 24-11-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) چوہدری موسیٰ الٰہی نے دلاور پور تا کوٹلہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا میرا فرض۔کوٹلہ تا دلاور پور روڈ کسی ایک یونین کونسل کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا مطالبہ تھا اللہ پاک کا کرم اور فضل ساتھ رہا تو حلقہ این اے 71 کو الیکشن سے پہلے ہی مسائل فری بنا کر دم لوں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی خصوصی شفقت سے چند ہی دنوں میں حلقہ این اے 71 کی عوام کو مزید بھی بڑی بڑی خوشخبریاں دیں گے۔گزشتہ ادوار میں صرف ان علاقوں کو فنڈز دیے گئے جہاں مخالفین کے اپنے دھڑے موجود تھے۔اور ان علاقوں کو بری طرح نظر انداز کیا گیا جہاں پر دوسری جماعتوں کی اکثریت تھی۔اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں جو بلا تفریق عوامی خدمت کا کام وہ دونوں جہانوں کو رب مجھ سے لے رہا ہے۔جب سیاست میں آیا تو پہلے دن یہی اعلان کیا تھا کہ حلقہ کے عوام کی خدمت بلا تفریق کروں گا۔پہلے خدمت کرکہ دل جیتوں گا پھر ووٹ مانگوں گا۔اسی مشن پر آج کاربند ہوں۔حلقہ کی تمام یونین کونسلز کو مساوی فنڈز دیے تاکہ وہ علاقے جنکو نظر انداز کیا گیا۔انکی محرومیاں بھی دور ہوں۔اور حلقہ میں ایک نئی رویت قائم ہو۔تاکہ کوئی اپنی زاتی عناد کی خاطر عوام کی حق تلفی نہ کرے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی خصوصی شفقت سے حلقہ این اے 71 میں ترقیاتی کاموں تمام سابقہ ریکارڈ توڑیں گے۔مخالفین کے پاس سوائے باتوں کے اب کچھ نہیں۔