مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوسری مبینہ آڈیو منظرعام پر آنے کے بعد عمران خان کو پاکستان کا بدترین دشمن قرار دے دیا۔ 

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کہا کہ جتنی بڑی وسنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیرِ اعظم کے دفتر میں بیٹھ کر اپنے سیکریٹری اور حواریوں کے ساتھ مل کر کی ہے اس کا مقابلہ کوئی پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔

 

مریم نواز نے مزید کہا کہ سوچو! ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سےکھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات