Published: 24-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو) توہین رسالت ﷺ کے کیس میں شہزاد مسیح سکنہ ڈنگہ کو سزائے موت کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق راجہ ندیم احمد صدر تحریک تحفظ اسلام حضرت عبداللہ یونٹ ڈنگہ کو اشتیاق احمد جلالی نے آ کر بتایا کہ شہزاد مسیح نے توہین رسالت کا ارتکارب کیا ہے۔ راجہ ندیم احمد نے مرکزی امیر تحریک تحفظ اسلام انٹر نیشنل غازی ثاقب شکیل جلالی کو معاملہ بتایا جنہوں نے ڈنگہ آ کر راجہ ندیم احمد کی مدعیت میں تھانہ ڈنگہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی جس پر شہزاد مسیح سکنہ محلہ ریلوے اسٹیشن ڈنگہ کے خلاف 273/17 بجرم 295-C تعزیرات پاکستان درج ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم شہزاد مسیح کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ کی 5 سال تک سماعت کے بعد 22 نومبر 2022ء کو ایڈیشنل سیشن جج کھاریاں امیر مختار گوندل نے ملزم شہزاد مسیح کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔