Published: 24-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)تحریک لبیک پاکستان ضلع گجرات کے امیرحافظ مرزا شفیق آرزو قادری نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرگجرات سے خصوصی ملاقات کی اورانہیں تحریک لبیک ضلع گجرات کے کارکنان جن پرایک سال قبل فورتھ شیڈول ختم ہوگیاتھا بارے درخواست دیتے ہوئے استدعا کی کہ متعدد کارکنان جن پرحکومتی فورتھ شیڈول میں گزشتہ سال سے ہی لسٹوں میں تمام افراد کے نام خارج ہونے کے باوجود مشکلات ومصائب کاسامنا ہے، خاص کرانکے شناختی کارڈ،پاسپورٹ بلاک ہونے سے نہ تو زمین کے انتقالات ہورہے ہیں اورنہ ہی بیرون ملک سفرکرسکتے ہیں اس حوالے سے قبل ازیں بھی ڈی سی دفتردرخواست دے چکے ہیں مگرکہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی،حافظ شفیق آرزو کاکہناتھاکہ ڈپٹی کمشنراس حوالے سے درپیش صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ہمارے کارکنان کوفی الفورریلیف فراہمی کیلئے احکامات جاری کریں انہوں نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان ورہنما محب وطن اورملکی قوانین کابھرپوراحترام کرتے ہیں دیگرسیاسی جماعتوں کی طرح ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی اورملکی اداروں کاتحفظ ہمارا مطمع نظرہے ہم پرامید ہیں کہ ڈپٹی کمشنرہماری درخواست پرعمل کرتے ہوئے اقدامات کریں گے اورآئندہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کوتنگ نہیں کیاجائے گا۔اس موقع پر رابطہ ناظم برائے انتظامیہ چوہدری زبیر، نائب امیرپی پی32ڈاکٹرشہزاد بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔