Published: 24-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)صدر مسلم لیگ نکسان ونگ ضلع گجرات شاہد نعیم بٹ آف لنگے نے کہا ہے کہ چیئر مین یونین کونسل چڑیاولہ لالہ جی محمد افضل کی وفات بڑا سانحہ ہے وہ ایک نفیس طبیعت کے انسان تھے جو کہ دوستوں کے دوست جرات وفا کے پیکر، ہر مشکل کے سامنے ڈٹ جانے والے تھے، ان کی وفات سے ہم ایک اچھے دوست اور بڑے بھائی سے محروم ہوگے ہیں اللہ تعالیٰ لالہ جی محمد افضل چڑیاولہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب ہو ان کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک اہم راہنما سے محروم ہو گئی ہے۔