چوہدری حسین الٰہی سے بلال بابر کھوکھر کی اہم ملاقات، ترقیاتی کاموں بارے تبادلہ خیالات

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

جلالپور جٹاں (محمد اعظم انصاری) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بلال بابر کھوکھر نے لاہور میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں بلال بابر کھوکھر نے جلالپور جٹاں میں ترقیاتی کاموں بارے مزید پرپوزل پیش کیں۔ چوہدری حسین الٰہی نے بلال بابر کھوکھر کی طرف سے دی گئی ترقیاتیکاموں کی تمام پرپوزل پر جلد ہی سروے کرانے اور تمام ترقیاتی کام شروع کرانے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ جلالپور جٹاں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں بلال بابر کھوکھر کی تجاویز اور ان کی رائے کو فوقیت دی جائے گی۔ چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ ظہور پیلس اور کھوکھر ہاؤس لازم و ملزوم ہیں۔ حاجی بابر سلیم کھوکھر مرحوم نے چوہدری خاندان کے ساتھ وفا کی مثال قائم کی اور پارٹی کیلئے لازوال خدمات سر انجام دیں۔ ظہور پیلس حاجی بابر سلیم کھوکھر مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلال بابر کھوکھر بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں۔ بلال بابر کھوکھر نے کہا کہ چوہدری حسین الٰہی نے سیاست میں حقیقی عملی خدمت کر کے خود کو سیاسی میدان کا شاہ سوار منوا لیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات