Published: 24-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ دولت نگر چوہدری لیاقت علی شاہ پور، سینئر نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات انجینئر چوہدری شیر بہادر شاہ پور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران بالخصوص کمانڈر چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی ورکر نواز اور دھڑے نوازی کی سیاست میں پورے ملک میں اپنی مثال آپ ہیں، آصف علی بھٹی کی چوہدری برادران بالخصوص چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کیلئے صحافتی خدمات کے اعزاز میں انہیں میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانا دیگر سیاسی عمائدین کیلئے بھی قابل تلقین بات ہے آصف علی بھٹی نے دیانتداری اور مخلصی سے چوہدری صاحبان کی لگائی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم سے ق لیگ کے ورکرز اور بیرون ملک کے عہدیداران کی مثالی خدمت کر کے چوہدری برادران کا نام روشن کرینگے