ٹی20ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں (36 کروڑ 22 لاکھ) روپے ملیں گے جبکہ رنز اَپ ٹیم کو نصف رقم یعنی 18 کروڑ ادا کی جائے گی۔

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 4 لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی روپوں میں 9 کروڑ روپے، سپر مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو 70 ہزار ڈالر (ایک کروڑ 58 لاکھ روپے) جبکہ پہلے مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 40 ہزار ڈالر (90 لاکھ 57 ہزار روپے) کی رقم دی جائے گی۔

 

آئی سی سی سپر 12 مرحلے میں براہ راست پہنچنے والی آٹھ ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تقریبا ایک ماہ جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ٹیمیں اِن ایکشن ہوں گی۔


 

آج کا اخبار
اشتہارات