26نومبر: گوجرانوالہ سے آنیوالے قافلہ کا جی ٹی روڈ پر استقبال سرائے عالمگیر سے 11 بجے روانگی

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سیکرٹریٹ جی ٹی روڈ پر ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا کی زیرصدارت 26 نومبر حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی میں ہونے والے اکٹھ کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع گجرات پی ٹی آئی کے ایم این اے، ایم پی ایز، ضلعی و تحصیل عہدیداران نے شرکت کی جس میں ایم این اے سید فیض الحسن شاہ، ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر، ایم پی اے میاں اختر حیات، ایم پی اے چوہدری ارشد سرائے عالمگیر، چوہدری زبیر ٹانڈہ، چوہدری ساجد یوسف چھنی، چوہدری طاہر وڑائچ، جنرل سیکرٹری میاں مبین حیات، چوہدری زاہد اکرم ٹھیکریاں، چوہدری شاہد محمود سینئر نائب صدر، چوہدری وقار منیر لنگڑیال، چوہدری مختار ڈھل، مرزا الطاف بیگ، چوہدری زبیر احمد ٹانڈہ، چوہدری وسیم اکرم، غلام فرید وڑائچ، مہر آصف سلیمی، سیٹھ اکرام رضا، شبیر بھٹی، ضیاء علی شاہ، بلال معروف و دیگر عہدیداران شامل تھے۔ اس موقع پر 26 نومبر راولپنڈی جانے کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا گیا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری میاں مبین حیات نے تمام عہدیداران کو راولپنڈی جانے کے لئے شیڈول کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا کہ ضلعی سیکرٹریٹ گجرات سے ساڑھے 9 بجے قافلہ گجرات سے روانہ ہو گا اور گوجرانوالہ سے آنے والے قافلے کا جی ٹی روڈ پر استقبال کیا جائے گا اور ان کے ہمراہ لالہ موسیٰ، کھاریاں سے ہوتے ہوئے سرائے عالمگیر میں 11 بجے اکٹھے ہوں گے اور راولپنڈی میں ضلع گجرات کے عوام،پی ٹی آئی کے کارکنان، کپتان کے حقیقی آزادی مشن میں ان کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ اب یہی وقت امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم 26نومبر کوروالپنڈی دن ایک بجے پہنچیں گے۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات