حاجی شفیع صراف کے پوتے امریکہ مقیم ممتاز نفرالو جسٹ ڈاکٹر عمر کا کڈنی سنٹر دورہ، میاں اعجاز کی بریفنگ

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)امریکہ میں مقیم ممتازماہرنفرالوجسٹ پروفیسرڈاکٹرعمرنے گزشتہ روزصدرکڈنی سنٹرمیاں محمداعجازکی خصوصی دعوت پرکڈنی سنٹرکادورہ کیا کڈنی سنٹرآمدپرمیاں محمداعجازنے ڈاکٹرطاہرعباس گوندل کے ہمراہ ان کاوالہانہ اورپرتپاک استقبال کیا اورانہیں کڈنی سنٹرکی مختلف وارڈز کادورہ کراتیہوئے مریضوں کوفراہم کی جانیوالی ڈائلیسزعلاج معالجہ کی سہولیات بارے مفصل اندازمیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کڈنی سنٹرمیں جرمنی سے جدید 50ڈائلیسز مشینیں منگوائی ہیں جوالحمد للہ مکمل طورفنکشنل ہیں اورروزانہ 115کے قریب مریضوں کے تین شفٹوں میں ڈائلیسزکیے جارہے ہیں اس کے علاوہ ڈائلیسزعلاج میں استعمال ہونیوالی ادویات بھی جرمنی سے منگوائی جارہی ہیں جن پرماہانہ ایک کروڑ روپے سے زائد اخراجات آرہے ہیں،میاں محمداعجازکاکہناتھاکہ کڈنی سنٹرمیں ضلع گجرات سمیت گردونواح کے اضلاع سے بھی مریض داخل ہیں جنہیں بلاتفریق وتمیز علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں فخرہے کہ پروفیسرڈاکٹرعمرگجرات کی دھرتی کے سپوت ہیں جن کے والد حاجی صدیق اوردادا حاجی شفیع صراف کی سماجی وفلاحی خدمات لائق تحسین ہیں ایسی ہونہار اورقابل شخصیات ہی ہمارے معاشرے کاجھومرہیں اس موقع پر پروفیسرڈاکٹرعمرکاکہناتھاکہ بطورنفرالوجسٹ امریکی ہسپتال میں ڈائلیسزکے مختلف بارہ یونٹس میں بطورسربراہ خدمات سرانجام دے رہاہوں مگریہاں آکرحیرت کے ساتھ خوشی بھی ہوئی کہ کڈنی سنٹرگجرات میں فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات امریکہ جیسے جدید ملک سے کسی طور پربھی کم نہیں،ڈاکٹرزوپیرامیڈیکل سٹاف انتہائی جانفشانی سے فرائض منصبی سرانجام دے ر ہے ہیں جبکہ کڈنی سنٹرمیں داخل غریب مستحق مریضوں کے دکھ درد کومحسوس کرتے ہوئے میاں محمداعجازاوران کی ٹیم کی طرف سے کثیروسائل فراہم کرنا عظیم کام ہے انہوں نے میاں محمداعجازکواپنے بھرپورتعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ ڈائلیسزمریضوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہماری خدمات ہمہ وقت حاضرہیں۔اس موقع پرمیاں محمداعجازنے معززمہمانوں کے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات