Published: 25-11-2022
گجرات(ارشد علی سے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیر نے کہا ہے کہ مرحوم چوہدری احمد مختار کی سچائی دلیری جرات بہادری کی سیاست کو اہل گجرات ہمیشہ یاد رکھیں گے، آج25نومبر کو ان کی دوسری برسی پر ان کی جدائی کے زخم تازہ ہوگئے ہیں ڈاکٹر زاہد ظہیر نے کہا مرحوم احمد مختار کی وفات سے پیپلز پارٹی ایک سچے باکردار جرات مند راہنما سے محروم ہوگئی، انہوں نے کہاکہ اہل گجرات مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی صاف ستھری سیاست اور بے ساختہ سچے کردار کو یاد رکھیں گے، چوہدری احمد مختار شرافت کی سیاست کے علمبردار تھے۔