Published: 25-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود نے گزشتہ روزوزیر ٹرانسپورٹ منیب چیمہ سے ٹرانسپورٹ ہاؤس لاہورمیں خصوصی ملاقات کی،ملاقات میں ٹرانسپورٹ کمیونٹی کودرپیش مسائل، ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیالات کیاگیا اس موقع پر میاں زورین مسعود، میاں اکبرمسعود، سید حسن شاہ بھی موجودتھے۔میاں ہارون مسعود نے وزیرمنیب چیمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بطورسابق چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن گجرات خدمات سرانجام دے چکاہوں اورٹرانسپورٹ کمیونٹی کودرپیش مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہوں انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کے ملک پرگہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں جن کومدنظررکھتے ہوئے ہمیں مستقبل میں آنیوالے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے گرین ٹرانسپورٹ کی طرف خصوصی توجہ دیناہوگی اگرملک کاتمام ٹرانسپورٹ سیکٹر کوآہستہ آہستہ بجلی پرمنتقل کردیاجائے تو اس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں خاطرخواہ کمی ہوگی بلکہ ڈیزل وپٹرول پربھی انحصارکم ہوجائے گا میاں ہارون مسعود نے لاہوراڈہ سٹینڈ پرٹرانسپورٹرزخصوصاً بڑی گاڑیوں کودرپیش مسائل اورانکے فوری حل بارے بھی تجویزدیں جس پروزیرٹرانسپورٹ منیب چیمہ نے میاں ہارون مسعود کواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ آپ کی پیش کردہ تمام تجویز پرمثبت اندازمیں عملدرآمد کراتے ہوئے ٹرانسپورٹرزکے مسائل حل کرائیں گے،میاں زورین مسعود، میاں اکبرمسعود نے وزیرٹرانسپورٹ منیب چیمہ کودورہ اکبرہاؤس گجرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ جلد ٹرانسپورٹرکی اہم میٹنگ کاآپ کی زیرقیادت انعقاد کیاجائے گا جس پروزیرمنیب چیمہ نے جلد گجرات دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی،میاں ہارون مسعود نے وزیرمنیب چیمہ کاخصوصی شکریہ ادا کیا