جاوید بٹ سے شعیب پال کی ملاقات، کینسر ہسپتال کیلئے 5 عطیہ لاکھ

Published: 25-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)گجرات کینسراینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال ہریہ والا چوک گجرات کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کامیابی سے جاری، گزشتہ روز ممتازکاروباری شخصیت شعیب پال نے جاوید بٹ سے ان کی رہائش گاہ پرخصوصی ملاقات کی اورگجرات کینسرہسپتال کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی، قبل ازیں شعیب پال نے کینسراینڈ آرتھوپیڈک ہسپتال میں 20لاکھ روپے مالیت کاایک کمرہ بھی اپنے نام پرحاصل کررکھاہے اوراب تک مبلغ پندرہ لاکھ روپے کے عطیات فراہم کرچکے ہیں شعیب پال کاکہناتھاکہ گجرات کینسرہسپتال ایک شاہکارمنصوبہ ہے جس سے نہ صرف غریبوں کوبڑا ریلیف ملے گا بلکہ ملک بھرمیں یہ گجرات کی پہچان ثابت ہوگا جس کیلئے جاویدبٹ اوران کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ جلد اپنے اعلان کردہ باقی رقم بھی فراہم کردی جائے گی اس موقع پرجاوید بٹ نے شعیب پال کابھرپورتعاون پرشکریہ ادا کیا اورانکے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ دیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات