Published: 25-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری قمر زمان گھریرہ اور چوہدری اجمل مرہانہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران بالخصوص کمانڈر چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی ورکرنواز اور دھڑے نوازی کی سیاست میں پورے ملک میں اپنی مثال آپ ہیں، آصف علی بھٹی کی چوہدری برادران بالخصوص چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کیلئے صحافتی خدمات کے اعزاز میں انہیں میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانا دیگر سیاسی عمائدین کیلئے بھی قابل تقلید بات ہے آصف علی بھٹی نے دیانتداری اور مخلوص سے چوہدری صاحبان کی لگائی گئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم سے ق لیگ کے ورکرز اور بیرون ملک کے عہدیداران کی مثالی خدمت کر کے چوہدری برادران کا نام روشن کرینگے۔