Published: 26-11-2022
لاہور (نمائندہ ڈاک ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈھاک ڈاکٹر، سینئر رجسٹرار، اسسٹنٹ پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر خواتین و حضرات کی سروس کی توثیق کرنا انتہائی اہم تھا تا کہ ان کی پروموشن ہو سکے۔چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعدپنجاب بھر کے ڈاکٹروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔