”چوہدری پرویز الٰہی دوسری بار وزیر اعلیٰ“ فخر ہے کہ گجرات والوں نے میرا ہاتھ بھی پکڑ لیا، چوہدری حسین الٰہی

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے بڑیلہ شریف بڑے شمولیتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑیلہ شریف  کونسل کی چوہان، پوڑ، پسوال برادری کو پارٹی میں ویلکم کرتے ہیں اور انہیں مکمل تعاون اور محبت کا یقین دلاتے ہیں، چوہان برادری کے 155گھرانے اکٹھے شامل ہونا میرے لئے فخر کی بات ہے انکی توقعات پر پورا اترینگے،چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ میرا ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد، میرے نزدیک کوئی پارٹی، قیادت ملک کے آگے اہمیت نہیں رکھتی جب ملک کی سالمیت کی بات ہو تو ہر سیاست دان سے جنگ کرنے کیلئے تیار ہوں، الیکشن میں کیے وعدے پر آج بھی قائم ہوں انشاء اللہ مرتے دم تک قائم رہوں گا، انہوں نے کہا کہ اقتدار کی لالچ وفاقی حکومت نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ایک ڈیڑھ سال میں ملک کو بڑا نقصان ہوا جس کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے، وزیر اعظم اور انکے حواریوں نے اپنے کیسز ختم کروانے کیلئے ملک کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے، چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ گجرات والے بڑے خوش قسمت ہیں کہ جس کا ہاتھ پکڑیں انہیں بڑے عہدوں پر پہنچا دیتے ہیں آپ لوگوں نے چوہدری پرویز الٰہی کا ہاتھ پکڑا تو انہیں دو بار وزارت اعلیٰ دلوا دی میں بھی اکثر گھر والوں سے کہتا ہوں کہ میں نے بھی اپنا ہاتھ گجرات والوں کو پکڑا دیا ہے دیکھیں کہا ں لے کر جاتے ہیں میری پوری زندگی عوام کی خدمت میں گزرے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات