Published: 26-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر کال پر لبیک، آج انشا ء اللہ ڈیرہ مچھ یانہ بھمبر روڈ سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ راولپنڈی پہنچے گا، تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی وہ گزشتہ روز اپنے ڈیرہ پر نمائندہ ڈاک سے خصوصی نشست میں تبادلہ خیالات کررہے تھے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے اقتدار کو قبول ہی اپنے مفادات کے حصول کے لیے کیا اور اپنے مقدمات کا خاتمہ کیا عمران خان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کے قائل نہیں اقتدار ہو یا نہ ہو ہم عوام کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہیں جب نااہل حکمران عمران خان کو سیاست کے میدان میں نہ ہرا سکے تو ظلم و تشدد کی راہیں ہموار کرنے لگے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے اپنے ڈیرہ پر آئے عوامی وفود اور تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورراولپنڈی جلسہ کے حوالے سے تبادلہ خیالات کیا اور اپنی ٹیم کو ذمہ داریاں سونپی چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہاکہ حلقہ این اے 69کی تمام یونین کونسلز سے تحریک انصاف کے کارکنان اور سٹیک ہولڈرز گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ یہاں ڈیرہ مچھ یانہ پہنچیں گے جہاں پر کارکنان کے لیے ناشتے کا پرتکلف انتظام کیا جائے گا اور پھر راولپنڈی کے لیے روانہ ہونگے۔