گجرات پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بھر پور کارروائیاں

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (خبر نگار خصوصی) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس کی ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برداربلال حسن سکنہ چک محمود منڈی بہاوالدین کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمدکر لئے۔دوسری کاروائی میں تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدفاروق سکنہ ڈنگہ کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیاتھانہ سٹی سرائے عالمگیرپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان لیاقت سکنہ مہے کلاں کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار اسد اللہ سکنہ منڈی بہاو۱لدین اور علی رضا سکنہ محلہ سردار پورہ لالہ موسی کو گرفتار کر کے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

آج کا اخبار
اشتہارات