Published: 26-11-2022
گجرات(ارشد محمود سے) بزرگ مسلم لیگی راہنما چوہدری محمد عالم قادری نے کہا ہے کہ ہم پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن اور سید آرمی چیف کی تعیناتی ہوئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کی افواج کے سپہ سالار حافظ عاصم منیر وطن عزیز کی حفاظت و ترقی کے لیے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے یہ بات بھی قابل ستائش ہے کہ ایک حافظ قرآن اور سادات فیملی کا سپوت ہماری پاک افواج کا سربراہ مقرر ہوا ہے جنرل عاصم منیر ایک باصلاحیت اور صاحب کردار شخصیت ہیں جو صرف اور صرف میرٹ پر سب سے اہم منصب پر فائز ہوئے ہیں ہم پوری قوم کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنائینگے اور پوری قوم کی امیدووں پر پورا اتریں گے اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ وطن عزیز کی بنیادوں میں ہزاروں جوانوں کا خون شامل ہے انشاء اللہ پاک افواج حسب سابق وطن عزیز کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔