کمشنر کا شادمان تا بھمبر نالہ سیوریج لائن منصوبہ کا جائزہ

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات  (نمائندہ ڈاک) کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ شادمان تا بھمبر نالہ سیوریج لائن کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیاجائے، منصوبے کی تعمیر میں معیاری تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر شاد مان تا بھمبر نالہ سیوریج لائن منصوبہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔  کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی منصوبے کے تحت شادمان تا بھمبر نالہ اور رامتلائی چوک تا کالرہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی شادمان کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن جامع اسکول اور رامتلائی سیوریج لائن کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن ہریانوالہ چوک میں بنایا جائے گا۔ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا منصوبے کی تکمیل سے شادمان، جلالپور جٹاں روڈ اور اطراف کے علاقوں اور اسی طرح گلزار مدینہ روڈ، رامتلائی چوک، شادی وال روڈ اور اردگرد علاقوں میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائی گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے ان علاقوں میں بارش کے پانی کے جلد نکاس میں بھی مدد ملے گی کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے ہدایت کی کہ منصوبہ پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور مقرر ہ وقت پر تکمیل یقینی بنائیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات