Published: 26-11-2022
گجرات (خبر نگار خصوصی) جماعت اسلامی کھاریاں سٹی کا خصوصی اجتماع ارکان شفیق مسجد کھاریاں میں ہوا جس میں چوہدری عمران انور نیاپنی ذمہ داری کا حلف اٹھایا چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں نے اراکین کی مشاورت سے محمد عارف خان مغل کو قیم جماعت اسلامی کھاریاں، ڈاکٹر کاشف عدنان کو نائب امیر جبکہ ذکاء اللہ صدیق کو نائب قیم جماعت اسلامی کھاریاں مقرر کیا اس موقع پر نامزد ذمہ داران نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا اور محمد عارف خان، ڈاکٹر کاشف عدنان، ذکاء اللہ صدیق، چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ اور دیگر اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں نے اختتامی کلمات میں لاہور یوتھ کنونشن میں ہدف سے بڑھ کر کھاریاں سے شرکاء کی شرکت پر اراکین کو خراج تحسین پیش کیا اور سابق قیم، نائب امراء و پوری ٹیم کا سابق سیشن میں احسن انداز میں ذمہ داریاں ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مذید کہا کہ ان شاء اللہ جلد ارکان و کارکنان کے لئے ایک روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا جائے گا جس میں دیگر ذمہ داران کا اعلان بھی کیا جائے گا مولانا قاری میاں احسان اللہ کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا