Published: 26-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گجرات خالد محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع گجرات میں اسسٹنٹ رجسٹریشن افسرانکے دفاتر میں فارم وصولی مراکز بنا دیئے گئے ہیں تا کہ عوام اپنے گھر کے قریب سے فارم حاصل کر کے جمع کروا سکے، تحصیل گجرات میں 9، تحصیل کھاریاں میں 5، تحصیل سرائے عالمگیر میں 2 فارم وصولی مرا کز بنائے گئے ہیں، عوام فارم وصولی مراکز سے دفتری اوقات میں ووٹ اندراج اور تبدیلی کیلئے فارم 21 کسی ووٹ پر اعتراض اور حذف کیلئے فارم 22 اور کوائف کی درستگی کیلئے فارم 23 لے کر جمع کروا سکتے ہیں، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گجرات کے دفتر میں ون ونڈو کا ؤنٹر سے بھی فارم لئے جاسکتے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سائٹ wwww.ecp.gov.pkسے بھی فارم ڈان لوڈ کئے جاسکتے ہیں، شہری اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر ووٹ چیک کر سکتے ہیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس گجرات یا اپنے متعلقہ فارم وصولی مرکز سے رابطہ کریں اور متعلقہ فارم پُر کرنے کے بعد شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ جمع کروا ئیں تا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر سکیں، شہری اپنے ووٹ کا اندراج تبدیلی اور درستگی الیکشن شیڈول کی تاریخ کے اعلان سے پہلے کروا سکتے ہیں