Published: 26-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری مظہر اقبال تحصیلدار (ر)، چوہدری کامران مظہر، چوہدری نعمان مظہر، چوہدری جواد مظہر،چوہدری فیضان مظہر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محبوب قائدین چوہدری صاحبان کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ضلع گجرات کی ترویج اور پیغامات کی اشاعت کیلئے ہمہ وقت متحرک آصف علی بھٹی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات کا میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا، ہم چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی، چوہدری صاحبان اپنے ورکروں ساتھیوں کو نہیں بھولتے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، آصف علی بھٹی کی چوہدری برادران بالخصوص چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کیلئے صحافتی خدمات کے اعزاز میں انہیں میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانا دیگر سیاسی عمائدین کیلئے بھی قابل تقلید بات ہے۔