ہماری شمولیت غیر مشروط، الیکشن بلدیاتی ہوں یا جنرل ریکارڈ لیڈدینگے، حاجی طارق چوہان

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھی یونین کونسل بڑیلہ شریف سے کسان  ممبر حاجی طارق چوہان نے بڑیلہ شریف بڑے شمولیتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں بڑیلہ شریف کی چوہان، پوڑ اور پسوال برادری اپنے155گھرانوں کیساتھ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو رہی ہے پاکستان مسلم لیگ کی آئندہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی مثالی لیڈ ہو گی چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں علاقہ کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرینگے ہماری پارٹی میں شمولیت پر کوئی شرط نہیں بغیر کسی شرط اور مطالبے کے چوہدری حسین الٰہی کی خدمات اور مشن سے متاثر ہو کر شامل ہو رہے ہیں

آج کا اخبار
اشتہارات