Published: 26-11-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) ممتاز قانوندان شفقت اللہ بٹ ایڈووکیٹ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب، خالد مسعود ملک ایڈووکیٹ چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی ضلع گجرات نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حافظ سید عاصم منیر آرمی چیف تعیناتی مستحسن فیصلہ ہے ہم حکمران اتحاد کے فیصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عمران خان کا آرمی چیف کی تعیناتی پر کھیلنا تودور کی بات ہے عمران خان ایس ایچ او وزیر آباد کے ساتھ نہیں کھیل سکا جس نے عمران خان کا پرچہ تک نہیں دیا تھا پاکستان کے عوام فتنوں کے متحمل نہیں پر امن حالات چاہتے ہیں مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں عمران خان کا شو بند کیا جائے عمران خان کے منفی کھیل کا دروازہ بند کیا جائے، عمران خان کا سیاسی کردار ملک کے مفاد میں نہ ہے۔