گجرات پریس کلب کے تفریحی دورہ کی روایت جاری، ملک شفقت اعوان کی زیر قیادت قافلہ مری پہنچ گیا

Published: 26-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)گجرات پریس کلب نے اپنے ممبران کیلئے تفریحی دوروں کا آغاز 2001 میں کیا،آج ان تفریحی دورے کی روایت کو 21 سال مکمل ہوچکے ہیں،دو دہائیوں سے زائد مشتمل تفریحی دوروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے صدر گجرات پریس کلب ملک شفقت اعوان اور جنرل سیکرٹری سیڈ نوید حسین شاہ کی قیادت میں گجرات پریس کلب کے 12 رکنی وفد ملکہ کوہسار مری کے تفریحی دورے پر ہیں،ممبران نے دن بھر مری کی خوب سیر کرتے ہوئے چیر لفٹ سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ پرتکلف ظہرانہ کیا،آپس میں خوشگوار ماحول میں طنز و مزاح کا سلسلہ جاری رکھا اس سال کا روایتی تفریحی دورہ شمالی علاقہ جات میں سیلاب کی وجہ سے تاخیر کا شکار ضرور ہوا،مگر ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے،مری کا دورہ شیڈول کیا گیا،مری کی روانگی سے قبل سنیئر صحافی و گروپ لیڈر طفیل میر،سابق صدر عبدالستار مرزا، نوازش علی نوازش نے 12 رکنی وفد کو گجرات پریس کلب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کیساتھ الوداع کیا،صدر گجرات پریس کلب ملک شفقت اعوان،جنرل سیکرٹری نوید شاہ کی قیادت میں تفریحی دورے پر جانیوالے وفد میں قنبر اعجاز شاہ، رانا شہزاد،ارشد علی، قیصر ملہی، شاہد رسول،شامی کھٹانہ،عمران بھٹی، ڈاکٹر مظہر چوہان،ڈاکٹر امجد مرزا،عبدالسلام مرزا شامل ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات