Published: 26-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 69کے راہنما چوہدری عثمان منظور دھدر ا نے کہا ہے کہ ہم آج راولپنڈی جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے انشاء اللہ دھدرا ہاؤس بھمبر روڈ گجرات سے ایک بہت بڑا قافلہ راولپنڈی روانہ ہو گا تحریک انصاف ملک کو حقیقی آزادی کی طرف لے کے جانا چاہتی ہے انشاء اللہ ملک وقوم کی بہتری کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے اور عمران خان جیسا باکردار لیڈر ہی ملک کو ان نااہل لوگوں سے نجات دلا سکتا ہے تحریک انصاف کا ہر کارکن اس سلسلہ میں متحرک ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم مکمل خود مختار قوم نہیں بن سکتے تحریک انصاف یہ خواب پورا کریگی اور آج کا جلسہ ہر لحاظ سے مثالی ہو گا۔