Published: 27-11-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے نت ہاؤس میں حاجیوالہ کے عمائدین کی ملاقاتیں، حاجیوالہ کونسل کے ترقیاتی کاموں، مسائل بارے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری حسین الٰہی کیساتھ میٹنگ میں چوہدری سعادت نو ازاجنالہ، ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ،چوہدری شان ظفر حاجیوالہ، چوہدری عبدالجبار بالی شامل تھے جنہوں نے حاجیوالہ کونسل کے لنک روڈز کی تعمیر سمیت گلیوں و نالیوں کے فنڈز بارے تبادلہ خیال کیا چوہدری حسین الٰہی نے بتایا کہ فنڈز اتنے ہیں کہ آپ کے بتائے تمام کام مکمل ہو جائیں گے کام آپ شروع کروائیں فنڈز لانا میری ذمہ داری ہے این اے 68کی تمام کونسلوں میں کام ہو رہے ہیں انشاء اللہ کسی بھی معاملے میں تاخیر نہیں ہو گی، چوہدری سعادت نو ازاجنالہ نے پی پی 28کے باقی رہ جانے والے کام اور شروع کئے جانے والے کاموں بارے اظہار خیال کیا۔