Published: 27-11-2022
گجرات(تجمل منیر سے) حقیقی آزادی لانگ مارچ کے سلسلہ میں گجرات سے ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں بڑا قافلہ راولپنڈی آزادی مارچ شرکت کے لیے روانہ ہوا، قافلہ میں سینکڑوں گاڑیاں ہائی ایس شامل تھیں ضلع بھر سے تمام قافلے ضلعی سیکرٹریٹ میں اکٹھے ہوئے جہاں سے ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا کی قیادت میں راولپنڈی روانہ ہوئے قافلہ میں ہزاروں افراد شامل تھے جنہوں نے پارٹی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے قافلہ میں خواتین بھی شامل تھیں ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے راولپنڈی لانگ مارچ میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسائل اور بحرانوں کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابا ت ہیں عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے عوام عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی لانگ مارچ میں لاکھوں افراد کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حقیقی آزادی چاہتے ہیں عمران خان نے ہمیشہ کرپٹ عناصر کی مخالفت کی ہے ملک کو طاقتور مافیا سے آزاد کرانے کے لیے قوم عمران خان کی ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔