Published: 27-11-2022
لفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی ملاقات گجرات(مدثراقبال سے)ممتازماہر قانون،صدربارایسوسی ایشن کھاریاں سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز چکلالہ راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سے خصوصی ملاقات کی اورانہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیااورکہاکہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کی حفاظت اوردشمنوں کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی،نوجوان اورعوام اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا کے اعزازمیں چکلالہ سنٹرمیں منعقدہ تقریب میں بھی خصوصی شرکت کی۔