امپورٹڈ حکمرانوں کی رخصتی طے میاں ہارون مسعود قافلہ کیساتھ راولپنڈی لانگ مارچ میں شریک

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتازمسلم لیگی رہنما،سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود نے گزشتہ روزراولپنڈی میں عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی اورانکے حق میں زبردست نعرے بازی کی قافلے میں ڈاکٹرشاہد رشید، ڈاکٹرانعام الحق، کرنل مقبول، میاں زورین  مسعود، میاں ہاشم، میاں اکبرمسعود، احمد بلال ودیگربھی ہمراہ تھے، میاں ہارون مسعود گاڑی میں پارٹی پرچم بلند کیے ساتھیوں کے ہمراہ نعرے بھی لگواتے رہے نمائندہ”ڈاک“ سے گفتگوکرتے ہوئے میاں ہارون مسعود کاکہناتھاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرپاکستان کی باشعورعوام نے راولپنڈی جلسے میں شرکت کرکے ثابت کردیاہے کہ عمران خان پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں بچوں،نوجوانوں،بزرگوں کا جلسے میں جوش وخروش قابل دید تھا،انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک عہد ساز شخصیت ہیں اورایسے لیڈرپرہمیں فخرہے پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ ذاتی حیثیت بھی عمران خان کی بھرپورحمایت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سالمیت،بقاء کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ مستقبل میں بھی انکے ساتھ ہیں،انہوں نے کہاکہ جعلی،امپورٹڈحکومت کے جانے کاوقت آچکاہے قائد عمران خان کے مطالبے الیکشن کی تاریخ اورشفاف انتخابات کاانعقاد کے اعلان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم نہ ڈریں گے نہ جھکیں گے،آنیوالا دورعمران خان کاہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات