اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید عباس سمیت پاپاسپورٹ دفتر گجرات کا سارا عملہ کرپشن الزامات میں معطل

Published: 27-11-2022

Cinque Terre

گجرات (رپورٹ ارشد علی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ گجرات سعید عباس سمیت تمام عملہ پاسپورٹ دفتر گجرات کوکرپشن بدعنوانی شہریوں کو تنگ کرکے پیسے بٹورنے کا الزامات پر معطل کر کے گجرات بدر کردیا گیا پاسپورٹ  دفتر میں تعینات پانچ پولیس اہلکاروں اور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو بھی دفتر سے ہٹادیا گیا معطل ہونے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سعید عباس عرصہ دوسال سے گجرات تعینات تھا اور اس نے عملے کے بدعنوان اہلکاروں طارق. جمشید وغیرہ کے ساتھ مل کر رشوت کابازارگرم کررکھا تھاڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد نے سعید عباس کو دورکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کرکے سخت ایکشن لیا وزارت داخلہ کے گریڈ 17 کے آفیسر شہزاد اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ گجرات تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن گجرات سٹی کے سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری حاجی عمران ظفر جب پاسپورٹ سروسز کے لئے دفتر گئے تھے تو معطل ہونے والے سعید عباس نے ان سے بھی رشوت طلب کی اور انتہائی روکھا رویہ اختیار کیا سابق ایم پی اے کی شکایت پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ نے فوری طور پر ایکشن لیکر کاروائی کی ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے بھی وزارت داخلہ کے افسران کی سفارش پر پاسپورٹ دفتر گجرات تعینات پانچ پولیس اہلکاروں کو تبدیل کر دیا ہے پاسپورٹ دفتر میں نئے تعینات عملے کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے

آج کا اخبار
اشتہارات