Published: 27-11-2022
گجرات(مدثراقبال سے)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے کروڑوں روپے کے فنڈز اورسابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی کی خصوصی دلچسپی سے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گجرات کے زیراہتمام رحمان شہید روڈ پرجاری سیوریج منصوبہ گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود سست روی کاشکار،ابتدائی طور پر دو سے تین سو میٹرتک اکھاڑی گئی سڑک میں سیوریج پائپ لائن بچھانے کی بجائے ٹھیکیداروانجینئرز”تیل نکالنے“ میں مصروف نظرآرہے ہیں،روایتی چیک اینڈ بیلنس کے عدم فقدان کے باعث یہ منصوبہ بھی دیگرتعمیراتی کاموں کی طرح کھٹائی میں جاتانظرآرہاہے،سڑک کے چند گز ٹوٹے پرگزشتہ چند ہفتوں سے کبھی گہری کھدائی کرکے تو کبھی پانی کالیول چیک کرنے کے حوالے سے مختلف تجربات کیے جارہے ہیں جبکہ سڑک پرقد آوربڑے سیوریج پائپ رکھنے کے باعث ٹریفک روانی میں دقت کاباعث بن رہے ہیں اوپر سے ٹھیکیدارکی طرف سے دوران کھدائی نکالی گئی گندگی وپانی بھی بلاکسی روک وٹوک کے سڑک پرپھیلادی گئی ہے جس سے سروس موڑ سے شادمان چوک تک سڑک کے اطراف میں بنے نالے مکمل طورپربند ہوچکے ہیں اورگندا پانی جابجا سڑک پرپھیلاہواہے،کھودی گئی روڈ پرچند دنوں قبل ہونیوالی بارش کاپانی تاحال موجود ہے جسے نکالنے کیلئے بھی کوئی مناسب اقدامات تاحال نہیں کیے جارہے،عوامی سماجی حلقوں کا”ڈاک“ سروے میں کہناتھاکہ ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی گجرات شہرکیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کررہے ہیں مگردوسری جانب ناتجربہ کارٹھیکیدار جہاں تعمیراتی کاموں انتہائی سست روی سے کررہے ہیں وہیں حکومتی خزانے پربھی بوجھ بنتے جارہے ہیں،ضرورت اس امرکی ہے کہ رحمان شہید روڈ پرجاری سیوریج منصوبہ پرکام کی رفتارکوتیزکرتے ہوئے منصوبہ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے، عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیرچوہدری مونس الٰہی سے مطالبہ کیاہے کہ شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیداران کوکام معیاری اوربروقت مکمل کرنے کاپابند کیاجائے