Published: 30-09-2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل تمام اراکین سے موبائل فون لے لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس ہوا اور اس دوران تمام اراکین کے موبائل فون باہر جمع کیے گئے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا جب حالیہ چند ہفتوں میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہیں۔
آڈیو کلپس منظر عام پر آنے کے بعد سیکیورٹی اقدامات پر تنقید کی جارہی ہے۔