Published: 01-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک)گجرات شہر کے پہلے سمارٹ سٹی ویلی ریذیڈینشیا ٹاؤن کا قیام، سائٹ آفس پر دعائیہ تقریب کا اہتمام جس کی صدارتعاطف عظمت حسین سید نے کی اور ممتاز علماء اکرام نے بھی شرکت کی، دعائیہ تقریب میں علاقہ بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات شریک ہوہیں بطور مہمان خصوصی ممتاز عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن قادری نے شرکت کی دیگر نمایاں میں ملک شاہد حسین، افتخار احمد چٹھہ، چوہدری اقبال بھی موجود تھے۔