Published: 01-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور درجنوں مقامات پر فاتحہ خوانی کی گئی، ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ کیساتھ چوہدری شان ظفر حاجیوالہ، عبدالحمیدبٹ کڑیانوالہ، باؤ محمد شفیق بٹ،چوہدری حبیب اللہ چھالے شریف، چوہدری زبیر حسین دیدڑ، چوہدری فرحان نوا زچک کمالہ،چوہدری ندیم اسلم، ٹھیکیدار الطاف رحمانی،چوہدری اقبال اکبر چیچی بھی ہمراہ تھے، انہوں نے کڑیانوالہ میں مسلم لیگی راہنما پیر ندیم گوہر جیندڑ شریف، چوہدری محمد اصغر کڑیانوالہ،چوہدری ندیم اسلم حاجیوالہ و دیگر معززین سے ملاقاتیں کیں علاقائی صورتحال سمیت ترقیاتی کاموں بارے مشاورت کی گئی ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کیساتھ ملکر علاقہ کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں این اے 68کو ہر حوالے سے مثالی بنائیں گے علاقہ میں اس وقت اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے، چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ انکی دہلیز پر کر رہے ہیں بعدازاں ڈاکٹر شاہنو ازا جنالہ نے حاجیوالہ میں ڈاکٹر انصر چوہدری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور انہیں مبارکباد دی،انہوں نے گاؤں ڈوگہ میں ملک عتیق کے بیٹے کی وفات پر، ڈھینڈہ کلاں میں منور حسین کی صاحبزادی کی وفات پر،چک کمالہ میں عمر عزیز کی وفات پرچوہدری نیئر دیدڑ کی وفات پرانکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔