Published: 01-12-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31ڈاکٹر چوہدری شاہنوا زاجنالہ نے کڑیانوالہمیں مسلم لیگی راہنما و سابق ناظم حاجی افضل بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ حاجی افضل بھٹی کی تدفین تک وہاں موجود رہے اور اجتماعی دعا میں شرکت کی اس موقع پر سابق ناظم عبدالحمید بٹ، باؤ محمد شفیق بٹ، پیر ندیم گوہر، باؤ شہباز بٹ، شاہد تبسم جسراء، محمد علی جسراء،چوہدری محمد اصغر مہر و دیگر موجود تھے