چوہدری حسین الٰہی سے مہر الیاس کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)مسلم لیگ ق گجرات کے جوائنٹ سیکرٹری مہر محمد الیاس کی وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں این اے چوہدری حسین الٰہی اور سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب رائے ممتاز احمد سے خصوصی ملاقات ہوئی،اپنی یونین کونسل کے مسائل بارے آگاہی دی وفد میں چیئر مین سکول مینجمنٹ کمیٹی ایس ایم ای کالرہ کلاں چوہدری رشید احمد وڑائچ، وائس چیئر مین ایس ایم ای کالرہ کلاں مرزا وحید بیگ، عابد خیر کتوی، انسپکٹر چوہدری شبیر اختر ودیگر شامل تھے، مہر محمد الیاس راہنما مسلم لیگ ق نے چوہدری حسین الٰہی ایم این اے اور رائے ممتاز احمد کو اپنے علاقہ کے ترقیاتی اور ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے بارے میں توجہ دلائی جس پر ان کو یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کے علاقہ کے تمام پراجیکٹ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات