Published: 01-12-2022
گجرات(ارشد محمود سے) صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے گزشتہ روز حلقہ میں مصروف ترین دن گزارہ، درجنوں دیہاتکا دورہ کیا، مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی، شادی تقریبات میں شرکت کی، عمائدین علاقہ کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر صدر پی پی28چوہدری کاشف محمود فتح پور، سابق چیئر مین چوہدری ارشد شہباز پور، چوہدری شکیل شہزاد چیچی بھی ہمراہ تھے، تفصیلات کے مطابق نوابزادہ طاہر الملک نے کڑیانوالہ میں بابر افضل بٹ کڑیانوالہ والد سابق ناظم محمد افضل بٹ کڑیانوالہ کی وفات اور محمد یونس جسراء، محمد یوسف جسراء، محمد کاشف جسراء، محمد ثاقب جسراء کے والد کی وفات پر اظہا رتعزیت کیا اور مرحومین کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر سابق چیئر مین ہارون رشید بٹ، حسنین مبارک بٹ، کامران بٹ، محمد نواز جسراء، محمد افضل باجوہ بھی موجود تھے۔