شہزاد اقبال کی صدر اخبار فروش عمران چوہدری کارپوریشن کی کارکردگی کی تحسین

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) صدر اخبار فروش یونین گجرات شہزاد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے میونسپل کارپوریشن گجرات کے شعبہ نقلپیدائش کے آفس انچارج عمران چوہدری کا شمار فرض شناس ذمہ دار افسران میں ہوتا ہے وہ ایک بااخلاق خوش مزاج کردار کے مالک ہیں اور وہ آفس میں آنے والے سائلوں سے بڑی خوش اسلوبی سے پیش آتے ہیں صدر شہزاد اقبال نے کہا کے عمران چوہدری کی نقل پیدائش و اموات کے آفس میں دوبارہ تعیناتی انکی اعلی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کے وہ اپنے دفتر میں آنے والے سائلوں کی داد رسی میں کوئی کمی نہ چھوڑیں ایسے باکردار آفیسر محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات