شاہرات پر ڈاکو ناکے صنعتی ایریا اور ترکھا روڈ پر 3 وارداتیں

Published: 01-12-2022

Cinque Terre

گجرات (ارشد علی) ترکھا کے قریب سیمنٹ سریا کی دکان میں داخل ہو کر نامعلوم ڈاکوؤں نے دکان مالک محمد آصف کو یرغمال بنا کر دکان سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ کنجاہ نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ شادیوال کے رہائشی سیل مین عمران سے ترکھا روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے چھتیس ہزار روپے چھین لئے سمال انڈسٹری ایریا گجرات شہرکے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گجرات کے رہائشی سجاد حیدر سے دو لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ کنجاہ اور لاری اڈہ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے

آج کا اخبار
اشتہارات