وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے پرویز خٹک کی ملاقات، اہم امور بارے مشاورت

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

لاہور(نمائندہ ڈاک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہینے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے۔عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ ہے۔عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے دل خوش کرنے کیلئے ہیں۔اپوزیشن میں عدم اعتماد کا حوصلہ ہے نہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ 

آج کا اخبار
اشتہارات