”جی ٹی روڈ تا لکھنوال ایکسپریس وے“ 9 ارب کا منصوبہ، کام شروع، کمشنر احمد کمال مان

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک)کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہاہے کہ گجرات کو ڈویژن کا درجہ ملنے کے بعد سروس ڈیلیوری اور ڈویلپمنٹ پر خصوصی فوکس ہے ہیلتھ، ایجوکیشن اور ریونیو سیکٹر میں مزید بہتری لانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ یہ حقیقی معنوں میں عوام کی ریلیف کے ادارے ثا بت ہو سکیں گجرات کے اپ گریڈ ہونے سے اب شہریوں کو سرکاری امور کے لئے گوجرنوالہ نہیں جانا پڑے گاانکے مسائل انکی دہلیز میں حل ہورہے ہیں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں گجرات ڈویژن میں اربوں روپے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ گجرات شہر کو موٹروے سے لنک کرنے کے لئے ایکسپریس وے جی ٹی تا لکھنوال تک روڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے،اس منصوبے پر 9 ارب لاگت آئے گی اسی طرح ضلع گجرات اور حافظ آباد کو لنک کرنے کے لیے روڈ کی تعمیر کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں،اس سٹرک کی تعمیر پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات پریس کلب کے صدر ملک شفقت اعوان کی سربراہی میں پرنٹ،الیکٹرانک میڈیا کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفدمیں طفیل میر،راجہ تیمور طارق، نوید شاہ، راجہ ریاض راسخ،  اعجاز شاکر، رانا شہزاد، جلال الدین کرامت، نعیم عظمت، مرزا یونس، قیصر اعجاز ملہی، ذوالفقار شاہ، شاہد رسول،سعید چوہدری، عبدالسلام مرزا، سنیہ بٹ شامل تھے کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے کہا کہ بطور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن گجرات شہر کو صاف رکھنے نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا ہے جس سے 100 فی سالڈ ویسٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈمپنگ اسٹیشن پہنچایا جائے گا۔ گجرات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پی ایچ اے کا قیام عمل میں لاچکا ہے جسے جلد از جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔ گجرات میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے 1 ارب روپے لاگت سے شادمان سے بھمبر نالہ تک اور رامتلائی چوک سے کالرہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی،سروس موڑ فلائی اوور کاکام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ رحمن شہید روڈ پر سیوریج مسئلہ کیلئے سروس ا نڈسٹری کیوجہ سے جو مسائل درپیش آرہے تھے انہیں باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں اور ان سے میٹنگز بھی کی جارہی ہیں پانی کا لیول بڑھنے کیوجہ سے سیوریج لائنوں کی بچھائی میں تاخیررہی ہے اس حوالے سے شہریوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں 100ایکڑ پر ڈویژنل کمپلیکس تعمیر کیاجارہاہے جو دو سے اڑھائی سال کی مدت میں مکمل ہو گا فی الحال پہلے سے موجود سرکاری عمارتوں میں محکموں کے دفاتر، رہائشگاہیں قائم ہو چکی ہیں اور بعض کرایہ پر بلڈنگ لی جارہی ہیں انشاء اللہ گجرات اور اس سے منسلک اضلاع کو ڈویژنل کورٹس بننے سے اسکا براہ راست فائدہ ہوگا  ایجوکیشن بورڈ کے قیام کیلئے پیپر ورک شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتیں اگر چلی بھی جائیں لیکن منصوبہ جات پر کام نہیں رُکیں گے کیونکہ انکے کنٹریکٹ ہو چکے ہیں البتہ ان تکمیل ضرور سست روی کا شکار ہو جاتی ہے 

آج کا اخبار
اشتہارات