Published: 02-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ نے کہا کہ کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے شہر بھر کے پارکس کی صفائی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، شہر بھر میں نکاسی آب، سیوریج لائنوں کی صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف پارک میں جاری صفائی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ نے کہا کہ پارکس میں نئی گھاس لگائی جائے اور درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی اور 100 فی صد سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پر پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔