Published: 02-12-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان نے گجرات پریس کلب کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے صحافی پیشہ ورانہ اقدار کے مالک ہیں اور مثبت صحافت پر یقین رکھتے ہیں یہاں کی کمیونٹی کی جانب سے علم ہوا کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں گجرات پریس کلب کا ہمیشہ اہم کردار ادا کررہا ہے اُمید کرتا ہو ں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہیگا ڈویژن کا درجہ ملنے کے بعد ذمہ داریوں میں جہاں مزید اضافہ ہوا ہے وہاں آپ لوگ مسائل کی مثبت انداز میں نشاندہی کریں مانٹیرنگ کرتے ہوئے تمام محکموں کی کارکردگی مزید بہتر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے صحافی بھائیوں کے لئے ہروقت کھلے ہیں وہ جب چاہیں مل سکتے ہیں اور اپنی تجاویز اور شکایات سے آگاہ کرسکتے ہیں صحافی برادری کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گاگجرات پریس کلب کے مثبت سوچ کے حامل صحافیوں سے مل کر خوشی ہوئی انشاء اللہ یہ سلسلہ برقرار رہیگا