Published: 02-12-2022
گجرات (نمائندہ ڈاک) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ 2 کے قیام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو حتمی فیصلے میں شامل کیا جائے گاجبکہ چیمبر آف کامرس کے تحفظات بھی دور کئے جائیں گئیں،گجرات موٹروے N5 پرقائم اہم شہر ہے، مستقبل قریب میں گجرات کی انڈسٹری 2100 ایکڑ پر قائم انڈسٹریل اسٹیٹ درکار ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،چیمبر آف کامرس کے نمائندگان میں چوہدری پرویز اقبال، سلطان ندیم ملہی، عابد فاروق، علی انصر گھمن، سیٹھ قمر خورشید، نعمان احمد م، حماد اسلم، عمرسہیل، طارق بلال ملک، غلام محی الدین، چویدری عاطف منور، اکرام افضل، حمزہ فاروق، کاشف منظور، خرم الطاف بھٹی، باو منیر پشاوری اور محمد زاہد شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے تمام افراد سے تجاویز لیں اور کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ 2 کے قیام کے لئے زمین حاصل کرلی گئی ہے اور200 ایکٹر اراضی انڈسٹریل اسٹیٹ2 بنائی جائے گی،انڈسٹریل اسٹیٹ2 میں کاروباری افراد کواسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہم کی جائیں گی بنیادی انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ بہترین روڈز،سیوریج کانظام، پارکنگ کی بہترین سہولیات قائم کی جائیں گی اور انڈسٹریل اسٹیٹ 2 میں ایکسپو سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ پلاٹ کی قیمتوں کے تعین ڈویلپمنٹ چارجز پر تما م اسٹیک ہولڈرز کی آراء کومد نظر رکھا جائے گا جبکہ مختلف انڈسٹری کے کلسٹر بنانے اور پلاٹ سائز پر بھی گجرات چیمبر کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا گجرات میں اس وقت 1200 سے زائڈ رجسٹرڈ انڈسٹریز ہیں اورانڈسٹریل اسٹیٹ 2 کا قیام سے گجرات میں نئی انڈسٹری کے قیام اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔