لالہ موسیٰ کے گاؤں بدھو کا لس میں 20 سالہ نو بیا ہتا دلہن کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

Published: 02-12-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں بدھو کالس میں آٹھ ماہ قبل بیاہی گئی دلہن20سالہ علینا یونس جس کا شوہر علی ناصر دبئی مقیم ہے کو سسرال میں اس کی ساس ملزمہ غزالہ بی بی نے باور چی خانہ میں پیٹرول چھڑک کر ماچس سے آگ لگا دی جس سے علینا بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئی اور موت و حیات کی کشمکش میں لاہور جناح ہسپتال برن یونٹ میں زیر علاج ہے پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے لاہور ہسپتال جا کر شدید جھلسی لڑکی کا بیان لیکر اس کی ساس ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں 336B-324-34کی دفعات لگائی گئیں ہیں جھلسنے والی لڑکی کے ہاتھ ڈوپٹے سے باندھے ہوئے تھے آر پی او گجرات اختر عباس نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے،اور کہا ہے کہ سفاکیت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات