Published: 02-12-2022
گجرات (شاہد رسول سے) پاکستان کے معروف نیشنل برانڈ پر جعلی نام پلیٹ لگا کر واشنگ مشین فروخت کرنے والے گروہ کو ایف آئی اے پشاور نے خیبر بازار سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایف آئی اے کے آفیسر عرفان خان نے خیبر بازار میں پاکستان کے معروف نیشنل برانڈ کے نام کی جعلی نیم پلیٹ لگا کر واشنگ مشین فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا جو کہ کافی عرصے سے برانڈ کی واشنگ مشین بنانے والوں کی شکایات مل رہی تھیں کہ نیشنل برانڈ کے نام پہ جعلی نیم پلیٹ لگا کر واشنگ مشین فروخت کی جارہی ہیں جس پر ایف آئی اے کے آفیسر عرفان خان نے خیبر بازار میں دوکانوں پر چھاپہ مار کر جعلی واشنگ مشین بھی برآمد کر لیں اور ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ایف آئی اے کی اس کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے